جمعہ , 19 اپریل 2024

پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل ہونے پر بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے 22 فروری 2017 کو آپریشن ردالفساد شروع کیا گیا، یہ دہشتگردی سے سیاحت تک کا سفر ہے۔اس حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں قوم نے بھرپورحمایت کی، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی کے خلاف ہر قسم کے خطرے سے آگاہ ہےاور اس سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ دہشتگردی کے خلاف فورسز اور عوام کی مشترکہ جدوجہد سے آپریشن ردالفساد کو 3 سال مکمل ہوگئے، ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیڑھ لاکھ سے زائد انٹیلی جنس کارروائیاں کی گئیں۔آپریشن ردالفساد کے نتیجے میں سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کے 400 سے زائد مذموم منصوبے ناکام بنائے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …