جمعہ , 19 اپریل 2024

عالمی ذرائع ابلاغ میں ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات پر ایک نظر/ انتخابات میں عوام کی وسیع شرکت

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی عوام نے پارلیمنٹ کے 11 ویں اور خبرگان کونسل کے وسط مدتی انتخابات میں وسیع اور بڑے پیمانے پر شرکت کرکے انقلاب اسلامی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق الجزیرہ، المیادین ، سومریہ نیوز، العہد ، النشرہ ۔ رائٹرز ، اسپوٹنک ، المنار،بی بی سی ، ایسوسی ایٹڈ پریس اور دیگر عالمی ذرائع ابلاغ نے ایران میں پارلیمنٹ کے انتخابات میں عوام کی بھر پور اور وسیع پیمانے پر شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی عوام نے آج پارلیمنٹ کے انتخابات میں وسیع اور بڑے پیمانے پر شرکت کرکے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ ایرانی عوام انقلاب اسلامی کے حامی اور طرفدار ہیں اور وہ شہیدوں کے وصیت ناموں پر عمل کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے راستے پر گامزن ہیں اور رہیں گے۔

العہد کے مطابق ایرانی عوام نے انتخابات میں بھر پور شرکت کی اور ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے آج صبح ابتدائی گھنٹوں ميں ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ انتخابات کا دن قومی جشن کا دن ہے اور انتخابات میں شرکت عوام کی شرعی ذمہ داری ہے۔المنار نے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاروں اور لائنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی عوام نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سفارش پرعمل کرتے ہوئے انتخابات میں بھر پور شرکت کی۔ اسپوٹنک نے بھی انتخابات میں ایرانی عوام کی شرکت کو بے مثال قراردیا ہے۔سومریہ نے بھی لکھا ہے کہ ایرانی عوام نے قوی پارلیمنٹ بنانے کے لئے انتخابات میں بھر پور شرکت کی۔سومریہ نے لکھا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی 290 نسشتوں کے لئے 7000 امیدوار اپنی قسمت کو آزما رہے ہیں۔

بی بی سی نے لکھا ہے کہ ایرانی عوام نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے جنھوں نے عوام سے انتخابات میں شرکت نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ تہران کے سابق میئر محمد باقر قالیباف کامیاب ہونے کی صورت میں آئندہ پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوسکتے ہیں۔المیادین کے مطابق ایرانی عوام نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ایک بار پھر مایوس کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …