جمعہ , 19 اپریل 2024

فیس بک کا وائس ریکارڈنگز کے عوض معاوضہ دینے کا اعلان

فیس بک کو دنیا بھر میں ڈھائی ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں مگر اب ان میں کچھ اس سے پیسے بھی کماسکیں گے۔درحقیقت اس کمپنی نے وائس ریکارڈنگ کے عوض صارفین کو معاوضے دینے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد آواز کی شناخت کرنے ولی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا ہے۔ اب فیس بک کی جانب سے ایک نئے پروگرام ‘پروناﺅنسیشن’ کے تحت اس کی ویو پوائنٹس مارکیٹ ریسرچ ایپ میں وائس ریکارڈنگز کرنے کا موقع دیا جائے گا۔فیس بک کے مطابق اگر آپ کو اس پروگرام میں شمولیت کا اہل قرار دیا گیا تو Hey Portal کہنے کے بعد فرینڈ لیسٹ میں سے کسی ایک دوست کا پہلا نام ریکارڈ کرانے کا کہا جاءےگا۔صارف 10 دوستوں کے نام ریکارڈ کراسکے گا اور ہر نام کے لیے 2 بار یہ موقع مل سکے گا۔اگر صارف ریکارڈنگز کا ایک سیٹ مکمل کرے گا تو اسے ویو پوائنٹس ایپ میں 200 پوائنٹ ملیں گے اور کم از کم ایک ہزار پوائنٹس کے بعد صارف 5 ڈالرز انعام کا حقدار قرار پائے گا جو پے پال کے ذریعے ملیں گے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین کو ریکارڈنگز کے 5 سیٹس کا موقع ملے گا تو ایک ہزار پوائنٹ حاصل کرکے 5 ڈالر کمانے کا موقع موجود ہوگا۔کمپنی کے مطابق یہ وائس ریکارڈنگز فیس بک پروفائل سے منسلک نہیں ہوں گی، جبکہ ان کو فیس بک یا اس کی زیرملکیت سروسز میں اجازت کے بغیر شیئر نہیں کیا جائے گا۔یہ پروگرام 18 سال سے زائد عمر کے امریکا میں مقیم صارفین کے لیے دستیاب ہے جن کے 75 سے زائد فیس بک فرینڈز ہیں، تاہم دیگر ممالک میں اسے متعارف کرایا جائے گا یا نہیں، اس بارے میں بتایا نہیں گیا۔فیس بک کے ساتھ ساتھ ایپل، گوگل، مائیکرو سافٹ اور ایمیزون کی جانب سے صارفین کی وائس ریکارڈنگز کو سننے اور ٹرانسکرائب صارفین کو آگاہ کیے بغیر کرنے کے انکشافات سامنے آئے تھے، جس کے بعد ان کمپنیوں نے اسے ختم کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …