ہفتہ , 20 اپریل 2024

جواد ظریف سے ہالینڈ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے سنیچر کو تہران میں ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات و گفتگو کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ہالینڈ کے وزیرخارجہ اسٹف بلوک نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں ایران اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ کے کے پہلے دور کے مذاکرات انجام پائے۔ہالینڈ کے وزیر خارجہ ایران کے صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات و گفتگو کریں گے۔ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے جمعے کو ایران کے صوبہ اصفہان کا دورہ کر کے اقتصاد، پیداوار اور سیاحت کے سلسلے میں گفتگو کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …