جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان بار کا وزیر قانون فروغ نسیم کو ہٹانے کا مطالبہ

پاکستان بار کونسل نے بیرسٹر فروغ نسیم کو وفاقی وزیرِ قانون کے منصب سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان بار کونسل نے انور منصور خان کی سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی اور استعفے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انور منصور خان نے کہا کہ متنازع بیان کا حکومت اور متعلقہ شخصیات کو علم تھا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدلیہ کو بدنام کرنے کے ماسٹر مائنڈ فروغ نسیم ہیں، انہوں نے ہمیشہ غیر جہوری قوتوں کے لیے کام کیا۔اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مزید تاخیر کیے بغیر فروغ نسیم کو وفاقی کابینہ سے فوری الگ کیا جائے اور ان کے غیر جمہوری اقدمات کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …