جمعرات , 18 اپریل 2024

یمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے سعودی عرب اور امارات کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا

یمن کی مسلح فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دارالحکومت صنعا کے آسمان سے سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع  نے کہا ہے کہ یمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دارالحکومت صنعا کے آسمان سے سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ یحیی سریع نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ  سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیاروں کو یمنی ایئر ڈیفنس نے صنعا کے آسمان سے فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیارے مقررہ ٹھکانے پر بمباری کرنے میں ناکام ہوگئے اور صنعا کے آسمان سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے آسمان پر اب سعودی اور اماراتی جنگی طیاروں کی پروازیں مشکل سے دوچار ہوگئی ہیں۔ کیونکہ ہمارے پاس قوی ایئر ڈیفنس سسٹم موجود ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …