ہفتہ , 20 اپریل 2024

کرونا وائرس کے باعث پاکستان نے زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کر دی

چین کے بعد ایران میں بھی کرونا وائرس نے خوف پھیلا دیا، جہاں 6 افراد وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔ عرب ٹی وی کے بعد ایران میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 ہے۔دوسری جانب پاکستان نے زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سرحد پر ایمرجنسی نافذ کردی۔کرونا وائرس کی اطلاعات منظر عام پر آنے کے بعد بلوچستان حکومت نے پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی ایران میں کرونا وائرس پھیلنے اور پاکستان منتقلی کے خطرے کے پیش نظر لگائی گئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ زائرین کے قافلوں کو تاحکم ثانی اجازت نامے جاری نہیں کیے جائیں گے، زائرین کو روکنے کیلئے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ اس وقت تفتان میں موجود 100کے قریب زائرین کو واپس کوئٹہ لانے کا حکم دیا گیا ہے۔وزيراعلیٰ بلوچستان نے صورت حال پر ایکشن لیتے ہوئے ايرانی سرحد سے ملحقہ علاقوں ميں ہيلتھ ايمرجنسی بھی نافذ کرنے کا حکم دے دیا، جہاں شہريوں سے احتياط برتنے کی اپيل کی گئی ہے۔

ايران سے واپس آنے والے پاکستانی زائرين کی ملک ميں داخلے پر اسکريننگ کی جائے گی۔ وزيراعلیٰ جام کمال نے وزيراعظم عمران خان کو بھی ٹيلی فون کر کے صورت حال سے آگاہ کيا اور وائرس کے پھيلنے کے معاملے پر بات چيت کی۔دوسری جانب عرب ٹی وی الجزیرہ کا کہنا ہے کہ ايران ميں کرونا وائرس سے ہلاکتيں 6 ہوگئی ہیں۔ جب کہ وائرس سے 29 افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …