بدھ , 24 اپریل 2024

ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام کی صلاحیت ہے: عالمی ادارہ صحت

تہران: عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام سہولیات اور صلاحتیں موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر "یزدان یزدان پناہ” نے ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام اور علاج سے متعلق موجودہ طبی سہولیات اور صلاحیتوں کے حوالے سے یورونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقینی طور علم نہیں ہے کہ ایران مخالف پابندیاں، ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام پر اثرات مرتب کر سکتی ہیں یا نہیں۔

یزدان پناہ نے کہا کہ در حقیقت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام یا علاج سے متعلق سب سے پہلے کام میں سے ایک وائرس کو ڈھونڈنا ہے جس کے لئے ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور ان ٹیسٹوں کیلئے ایسی کوئی خاص اور ترقی یافتہ طبی سہولیات کی ضرورت نہیں اور ساتھ ہی ان طبی سہولیات کی فراہمی پر ہمیں پابندی کا شکار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرا مرحلہ ماسک اور ابتدائی طبی سہولیات کی فراہمی جو اس حوالے میں بھی پابندیاں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔یزدان پناہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام سہولیات اور صلاحتیں موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے حتمی علاج یا ویکسن کی فراہمی آئندہ دومہینوں تک ممکن نہیں ہے اور اس حوالے سے مزید وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …