ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران نے پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندیوں کی افواہوں کی تردید کی

 اسلام آباد: پاکستانی شہر کویٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر نے کرونا وائرس کی پھیلاؤ کی وجہ سے میرجاوہ زمینی سرحدی سے ایران میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندیوں کی افواہوں کی سختی سے تردید کی۔ان خیالات کا اظہار "محمد رفیعی” نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران سوشل میڈیا میں میرجاوہ زمینی سرحدوں کے ذریعے ایران میں پاکستانی شہریوں بشمول سیاحوں، تاجروں، سرکاری حکام اور زائرین کے داخلے پر پابندیوں کی جعلی خبریں شائع ہوگئی ہیں جو بالکل من گھرٹ اور جھوٹ ہیں۔رفیعی نے مزید کہا کہ 20 فروری کو ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی کمیٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ معمول کے مطابق ایران میں پارلیمانی انتخابات کی وجہ سے میرجاوہ زمینی سرحدوں میں پاکستانی شہریوں کی آمد و رفت پر پابندیاں لگائی جائیں۔کویٹہ میں تعینات ایرانی قونصلر نے کہا کہ آج بروز ہفتہ کو تمام پاکستانی شہری بشمول تاجروں، سیاجوں، زائرین اور صوبائی اور سرحدی حکام، گزشتہ کی طرح سرحدوں میں آمد و رفت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرجاوہ کسٹم کے حکام کے مطابق، پاکستانی زائرین پر مشتمل 23 بسیں ایران میں داخل ہوگئی ہیں اور اس حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …