ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران میں ریفریجریٹرز کی تیاری میں 3۔6 فیصد کا اضافہ

تہران: ایرانی محکمہ برائے صنعت، کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 10 مہینوں کے دوران ملک کے اندر621 ہزار 900 ریفریجریٹرز کو تیار کیا گیا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3۔6 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران ملک میں 572 ہزار 900 واشنگ مشینز کو تیار کیا گیا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5۔30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رواں سال کے ابتدائی 10 مہینوں کے دوران ملک کی مختلف فیکٹریوں میں 709 ہزار 800 واٹر کولرز کو تیار کیا گیا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7۔23 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران مختلف فیکٹریوں میں 621 ہزار 900 ٹی ویز کو تیار گیا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3۔5 فصید کی کمی نظر میں آئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …