ہفتہ , 20 اپریل 2024

ویانا میں مشرق وسطی کے امن مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں: آسٹرین وزیر خارجہ

لندن: آسٹرین وزیر خارجہ نے مغربی ایشین خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ویانا میں امن مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کا کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔یہ بات ‘الگزیندر شالنبرگ’ ہفتہ کے روز دورے ایران پر روانگی سے پہلے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.انہوں نے کہا کہ آسٹریا مشرقی وسطی میں امن و استحکام کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے لیکن خطے میں حالیہ تبدیلیاں انتہائی تشویش ناک ہے اور ایران کے دورے میں میرا مشن بات چیت کے ذریعے تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم، ایران اور امریکہ کے درمیان اور ایران اور اپنے ہمسایہ ممالک کے درمیان مذاکرات کے طریقوں کو متعارف کرنے کے لیے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے انچارج کی سفارتی کوششوں کی حمایت کریں گے.

الگزیندر شالنبرگ نے حوہری معاہدے کے بچانے اور نفاذ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ویانا میں اس معاہدے پر دستخط ہوئے ہے اسی لیے یہ معاہدہ ہمارے لیے بہت اہم ہے.انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو معلوم ہے کہ جوہری معاہدے کی شکست پورے خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کا باعث بن سکتی ہے اسی لیے ان حالات میں کسی بھی مذاکرات فائدہ مند ہوں گے.انہوں نے ایران اور آسٹریا کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات پر زور دیا.آسٹرین عہدیدار نے بتایا کہ جوہری معاہدے کو منسوخ کرنا محض غلطی ہے یورپی یونین اس معاہدے پر قائم رہے گی اور ہم بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاون کو سراہتے ہیں.

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …