منگل , 23 اپریل 2024

ایرانی 30 صنعتی اور معدنی مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ

تہران: ایرانی وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کے ڈپٹی برائے منصوبہ بندی امور نے کہا ہے کہ رواں سال کے دس مہینے کے دوران 42 صنعتی اور معدنی مصنوعات میں سے 30 اشیاء کی پیداواری میں اضافہ ہوا ہے.تفصیلات کے مطابق، 20 ملین ٹن خام اسٹیل کو 6.8 فیصد ، 51.2 ملین ٹن سیمنٹ کو 12.2 فیصد، 207.8 ہزار ٹن کاپر کیتھوڈ کو 3.1 فیصد، دو ملین و 149.7 گھریلو سامان (بشمول ٹی وی، ریفریجریٹر، فریزر اور واشنگ مشین) کو 7.8 فیصد، 45.8 ملین ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات کو 1.9 فیصد کے ساتھ تیار کئے گئے ہیں.

رواں سال کے دس مہینے کے دوران نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 20.7 فیصد کا اضافہتفصیلات کے مطابق رواں سال کے دس مہینے کے دوران 115.3 ملین ٹن نان آئل مصنوعات کو برآمد کیا گیا ہے جس کی مالی شرح 35.5 ارب ڈالر تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20.7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.اسی دوران میں 28.6 ملین ٹن مصنوعات کو ملک میں درآمد کیا گیا ہے جس کی مالی شرح 36 ارب ڈالر تھی.

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …