ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمن میں منصور هادی کے فوجی اڈے پر میزائلی حملہ

یمن کے مستعفی ہونے والے صدر عبد ربه منصور ھادی کے فوجی اڈے پر میزائلی حملہ ہوا ہے۔یمن خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مستعفی ہونے والی حکومت کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ مأرب شہر کے صحن الجن فوجی اڈے پر میزائلی حملہ ہوا ہے۔منصور هادی کی حکومت نے اس حملے کی ذمہ داری یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ پرعائد کی تاہم انصار اللہ نے ابھی تک اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔گزشتہ ایک مہینے کے دوران صحن الجن فوجی اڈے پر یہ تیسرا میزائلی حملہ ہے۔ اس سے قبل نیز اس فوجی اڈے پر ہونے والے میزائلی حملوں میں ہتھیاروں کے گودام اور کمانڈنگ آفس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں کئی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات، اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی شہید کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …