جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران اور ترکی میں زلزلہ؛ 48 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے سرحدی علاقوں میں آج آنے والے زلزلے سے کافی تباہی ہوئی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر  خوی کے قطور علاقے آج صبح آنے والے شدید زلزلے میں اب تک 36  افراد زخمی ہوئے اور 25 دیہات کے 20 سے 90 فیصد مکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ دعائیں پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ آنے والے زلزلے کے بعد اب تک 13 آفٹر شاک آئے۔امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصرف ہیں۔

در ایں اثنا ایران کے پڑوسی ملک ترکی میں بھی زلزلہ آیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے ترکی کے 43 دیہات متاثر ہوئے ہیں، تاہم زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …