منگل , 31 مارچ 2020

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ: خواتین سمیت11غیرملکی جاں بحق

ریاض : سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں3خواتین سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے صرف ایک کا تعلق سعودی عرب سے تھا باقی تمام افراد غیر قانونی تآرکین وطن تھے، حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مغربی صحرائی علاقے میں الھدار نامی قصبے سے70 کلو میٹر دور پیش آیا، ٹریفک حادثے میں ایک سعودی شہری اور 11 غیر قانونی تارکین ہلاک ہوگئے۔اندوہناک حادثے میں خوش قسمتی سے ایک زخمی شخص بچ گیا جس نے بتایا کہ میرا تعلق ایتھوپیا سے ہے مجھے ماضی میں سعودی عرب سے بے دخل کیا جاچکا ہے اب میں دوبارہ غیر قانونی طریقے سے واپس آیا ہوں تو یہ حادثہ پیش آگیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں زندہ بچ جانے والے ایتھوپیا کے باشندے نے بتایا کہ ہم نے ایک سعودی گاڑی والے سے وادی الدواسر سے جانے پر اتفاق کیا۔ ڈرائیور مقررہ وقت پر پہنچا اور ہم گاڑی میں سوار ہو گئےزخمی نے مزید بتایا کہ نصف شب کے بعد گاڑی روانہ ہوئی صحرائی علاقے میں پہنچنے سے قبل مجھے نیند نے آن لیا۔ آنکھ کھلی تو گاڑی حادثے کا شکار ہو چکی تھی۔زخمی کے مطابق میرے 11 ہم وطن جن میں تین خواتین شامل تھیں سب ہلاک ہوچکے تھے جبکہ باقی دو افراد کے بارے میں مجھے نہیں معلوم کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہواہے کہ ہلاک ہونے والے غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے جنہیں مقامی شہری چیک پوسٹوں سے بچا کر غیر معروف راستوں سے لے جا رہا تھا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہو ں نے نعشوں کو ایمبولنس میں سرد خانے منتقل کر دیا۔ متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کورونا وائرس، یورپ کی سب سے بڑی جرمن معیشت کو کساد بازاری کا خطرہ

برلن:کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جرمنی کی بڑی بڑی کمپنیوں نے پیداوار کا …