جمعہ , 10 اپریل 2020

کشمیری ماؤں، بہنوں نےثابت کیا کہ وہ حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گی، شہباز شریف

لندن : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا خواتین پر کیے گئے بھارتی فوج کے مظالم نہیں بھولی، آج کشمیری خواتین کی اجتماعی بےحرمتی کا واقعہ تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے۔یہ بات انہوں نے کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت پر کے موقع پر اپنے بیان میں کہی، شہباز شریف نے کہا کہ آج سے 27سال پہلے1991میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج نے ظلم کے پہاڑ توڑے تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر کے کنن اور پوش پورہ گاؤں میں مظالم کو دنیا نہیں بھولی، کشمیری خواتین کی اجتماعی بےحرمتی کا واقعہ تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے دیہاتوں میں اس دن مردوں پر بھی بہیمانہ تشدد کیا گیا تھا، تحریک آزادی کشمیر میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ کشمیری ماؤں، بہنوں،بیٹیوں نےثابت کیا کہ وہ حق سے پیچھےنہیں ہٹیں گی، دنیا مقبوضہ کشمیر کی خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئےعملی اقدام کرے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی فوج کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ اور سزائیں دی جائیں، ہم کشمیری خواتین کی لازوال قربانیوں اور ان کے عزم واستقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

قبیلۂ آل سعود کرونا وائرس سے بُری طرح متاثر

کورونا وائرس بڑے پیمانے پر آل سعود کے شاہی خاندان میں سرایت کر گیا ہے۔ارنا …