جمعہ , 19 اپریل 2024

کرونا وائرس، مغرب ایران کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای

تہران (این این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے غیر ملکی میڈیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ تہران میں کورونا وائرس کے مہلک پھیلاؤ کی خبر نشر کرکے عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کرتا رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر نے کہا کہ یہ منفی پروپیگنڈا چند ماہ قبل شروع ہوا اور انتخابات کے قریب آتے ہی اس میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں میں مغربی میڈیا نے بیماری اور وائرس کے بہانے لوگوں کی انتخابی عمل میں عدم شرکت کےلیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ (ہمارے دشمن) انتخابات کے مخالف ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …