بدھ , 24 اپریل 2024

ٹرمپ کے دورے سے قبل بھارت میں مظاہرے پھوٹ پڑے

نئی دہلی(نیٹ نیوز) ہندوستان کے دارلحکومت دہلی اور علی گڑھ سمیت دیگر شہروں میں مودی حکومت اور متنازع شہریت بل کیخلاف بھرپور احتجاج جاری ہے۔تفصیل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے لیے درد سر بن گیا ہے۔ دیوار کھڑی کرکے شہر کا گند تو چھپا دیا لیکن سیاسی گند ابل ابل کر سڑکوں پر آ رہا ہے۔ ٹرمپ کی آمد قریب آتے ہی دہلی سمیت ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔دہلی کے علاقے موج پور میں ہفتہ کی رات کو دو سو خواتین نے شہریت بل کے خلاف دھرنے کا آغاز کیا۔ ریلی کا جواب ریلی سے دینے کے لیے بی جے پی کے انتہا پسند آ گئے اور مظاہرین پر پتھراؤ شروع کیا جس کے بعد دارالحکومت میدان جنگ بن گیا۔

دہلی پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کیا جبکہ فوج کو بھی طلب کر لیا گیا۔ صورتحال کے پیش نظر میٹرو سٹیشنز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔اُدھر علی گڑھ میں بھی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر علی گڑھ کی خواتین کا چوبیس گھنٹے سے پولیس سٹیشن کے باہر دھرنا جاری تھا جسے منتشر کرنے کے لئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔اتر پریش کے سابق گورنر عزیر قریشی بھی شہریت بل کے خلاف احتجاج کرتے مظاہرین سے جا ملے۔ دلت تنظیم بھیم آرمی کی اپیل پر مہاراشٹرا سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں شہریت بل اور نچلی ذاتوں کے کوٹے کے لئے احتجاج جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …