جمعہ , 19 اپریل 2024

7 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

الیکشن کمیشن نے 7 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ اور سندھ اسمبلی کے ایک ایک رکن کی رکنیت بحال کی گئی ہے ،اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت بحال ہوئی ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ ارکان کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے۔جن ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں سینیٹر رانا محمود الحسن، رکن سندھ اسمبلی عبد الرؤف کھوسو، امیر فرزند خان، پختون یار خان، فیصل امین خان، محمد شفیق اور میر کلام خان شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ارکان کی رکنیت بحالی سے اسپیکرز اسمبلیوں اور چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 29 پارلیمنٹرینز اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …