منگل , 23 اپریل 2024

فرانس: ییلو جیکٹ مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر

فرانس: ییلو جیکٹ مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کی حکومتی پالیسیوں کے خلاف جاری ییلو جیکٹ مظاہروں کو شروع ہوئے 67 ہفتے گزر چکے ہیں۔مظاہرین دارالحکومت پیرس کے محلّے شیمپرٹ  میں جمع ہوئے اور شمالی ریلوے اسٹیشن کی طرف مارچ کی۔سخت حفاظتی تدابیر کے ساتھ کیا گیا مظاہرہ پُر امن رہا۔لِل میں ایک ہزار مظاہرین کی شرکت سے کئے گئے مظاہرے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔

ملک کے دیگر مختلف شہروں میں بھی مظاہرے کئے گئے۔واضح رہے کہ ییلو جیکٹ  مظاہرے  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور خراب اقتصادی شرائط کے خلاف شروع ہوئے اور بعد ازاں صدر ماکرون  انتظامیہ کے خلاف مظاہروں میں تبدیل ہو گئے ۔ مظاہرے 17 نومبر 2018 کو شروع  ہوئے اور تاحال جاری ہیں۔مظاہروں کے آغاز سے لے کر اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 5 افراد کے ہاتھ کٹ گئے ہیں ، 500 زخمی  ہوئے ہیں اور 26 کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …