جمعہ , 19 اپریل 2024

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی افتخار درانی مستعفی

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی افتخار درانی مستعفی ہو گئے۔افتخار درانی وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹرل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ تھے۔اس حوالے سے افتخار درانی کا کہنا ہے کہ اپنی تمام ذمے داریوں سے مستعفی ہو گیا ہوں، وزیرِ اعظم عمران خان نے میرا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔واضح رہے کہ افتخار درانی نے پانامہ کیس اور فاٹا الیکشن میں پارٹی کی جانب سے بھر پور کردار ادا کیا تھا۔

ان کے حوالے سے رواں مہینے کے شروع میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا ہے۔وزیر ِاعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان دعویٰ کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ افتخار درانی مستعفی ہو چکے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …