جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان دہشتگردوں کو گرفتار کرکے سرحدی فورسز کا حوالہ کرے: ایران

سنندچ: ایرانی سرحدی پولیس فورس کے کمانڈر نے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر ملک کی مشرقی سرحدوں میں حالیہ دہشتگردانہ حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے سرحدی فورسز کا حوالہ کرے۔ان خیالات کا اظہار جنرل "قاسم رضایی” نے پیر کے روز ملک کے جنوب مغربی صوبے کردستان کے شہر سنندچ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں اور پاکستانی نفری کو بھی سرحدوں پر تعینات کیا گیا ہے لیکن  پھر بھی اس طرح کے دہشتگردانہ حملے نظر میں آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں حالیہ پارلیمانی انتخابات کے موقع پر بھی حفاظتی تدابیر اتخاذ کیے گئے اور سرحدوں کی سلامتی کی نگرانی کی گئی۔

جنرل رضائی نے کہا کہ اس موقع پر سرحدوں میں دہشتگردانوں کے مقاصد کو بھی ناکام بنادیا گیا اور کچھ دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے لیکن اس حادثے میں ایران کے 2 سرحدی فورسز شہید ہوگئے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات اور جائزوں کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ دہشتگرد عناصر نے ایرانی سرحدی اہلکاروں کیخلاف اپنے حملوں کیلئے امریکی نئے سازو سامان کا استعمال کیا ہے جو حالیہ دنوں میں ان کا حوالہ کیا گیا ہے۔جنرل رضایی نے کہا کہ حالیہ دونوں میں بحیرہ عمان 10 لاکھ  لیٹر اسمگلنگ شدہ اینڈھن پر مشتمل ایک بحری جہاز کو ضبط کر لیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے 6 مشرقی علاقوں میں 500 ہزار کلواگرم منشیات بھی ضبط کرلی گئیں اور اس کے علاوہ خلیج فارس علاقے میں بھی 6 ٹن اسمگلنگ شدہ مصنوعات کو پکڑلیا گیا۔جنرل رضایی نے ایرانی مغربی سرحدوں کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سرحدوں میں ہر کسی غیر قانونی اور بلاجواز آمد و شد جرم ہے اور سرحدی اہلکار، سرحدوں کی کںٹرل اور آمد و شد کی مینجمنٹ کی نگرانی کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …