منگل , 23 اپریل 2024

ایران میں کورونا وائرس غیرقانونی طریقہ سے داخل ہونے والے افراد کے ذریعہ پہنچا

اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے مطابق ایران میں کورونا وائرس پاکستان ، افغانستان اور چین سے غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے افراد کی ذریعہ پہنچا ہے ۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے مطابق ایران میں کورونا وائرس پاکستان ، افغانستان اور چین سے غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے افراد کی ذریعہ پہنچا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی پارلیمانی ترجمان اسداللہ عباسی کا کہنا ہے کہ کہ ایران میں مزید چار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک سے زائد 60 افراد میں اس وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے ۔اسداللہ کے مطابق ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی یہ تعداد وزیر صحت کی جانب سے پارلیمنٹ میں بتائی گئی ہے۔ عباسی کا دعویٰ ہے کہ ان کے ملک میں کورونا وائرس پاکستان ، افغانستان اور چین سے غیر قانونی طور پر ایران آنے والوں کی وجہ سے پھیلا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وائرس سے مرنے والوں میں ایک تاجر بھی شامل ہے جو اپنے کاروبار کے سلسلہ میں کئی بار چین کا سفر کرچکا تھا۔ اس سے قبل ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے اب تک 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور ایرانی وزارت صحت نے ملک میں طبی الرٹ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …