پیر , 6 اپریل 2020

جنوبی کوریا کو امریکی فوجی کمانڈر کا انتباہ

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے جنوبی کوریا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے اس ملک میں امریکی فوجیوں پر ہونے والے اخراجات میں اپنے حصے کی رقم نہ بڑھائی تو نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہےروئٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کے کمانڈر رابرٹ آبرامز نے کہا کہ اگر سئول نے جزیرہ نمائے کوریا میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر آنے والے اخراجات میں اپنا حصہ نہ بڑھایا تو اس اتحاد میں شامل جنوبی کوریا کے ملازمین کی تنخواہیں بندکردی جائیں گی۔

آبرامز نے مزید کہا کہ امریکی فوجی اڈوں پر سروسز کے شعبے میں کام کرنے والے جنوبی کوریا کے ملازمین کے ممکنہ اخراج سے جنوبی کوریا کے دیگر ملازمین پر غیرمعمولی مالی و نفسیاتی اثرات مرتب ہوں گے۔جنوبی کوریا اور امریکہ کے وزرائے دفاع پیر کو واشنگٹن میں اس سلسلے میں گفتگو کریں گے۔واشنگٹن ، جزیرہ نمائے کوریا میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے اخراجات میں کوریا کا حصہ پانچ ارب ڈالر کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔یہ رقم اس رقم کی پانچ گنا ہے جو سئول نے امریکی فوجیوں کی موجودگی کی بابت دوہزارانیس میں ادا کی تھی ۔

یہ بھی دیکھیں

بچوں کو گھر میں پڑھانے کے 9 نسخے، اساتذہ کی زبانی

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر کے کروڑوں بچے اس وقت کورونا وبا کے خوف سے گھروں …