پیر , 6 اپریل 2020

عراقی 6 مارچ تک ایران کا سفر نہیں کر سکتے

عراق میں ایران کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ عراق کے عوام 6 مارچ تک ایران کا سفر نہیں کر سکتے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے کل ایک بیان میں کہا کہ عوام کی صحت و سلامتی اور دونوں ممالک کے صحت عامہ سے متعلق مسائل کے پیش نظرعراقی عوام 6 مارچ 2020  تک ایران کا سفر نہیں کر سکتے۔عراق کی وزارت صحت نے کل کہا کہ نجف اشرف میں ایک شخص کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا ۔عراق نے کورونا وائرس کے پیش نظر خطرات سے بچنے کے لیے جمعرات کے روز ایران کے ساتھ اپنی سرحدوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آخری ایام میں کورونا وائرس مشرقی چین کے شہرووہان میں سامنے آیا اور اب یہ چین کے تیس صوبوں کے علاوہ کم از کم پچیس دیگر ملکوں میں بھی سرایت کر چکا ہے جن میں ایران، امریکہ ،برطانیہ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، جاپان، کینیڈا، فرانس، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں نیوکورونا وائرس کے تقریبا اناسی ہزارکیس سامنے آچکے ہیں جن میں سے اٹھارہ ہزار کو ہسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا اور 2 ہزار 663  سے زائد افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

موبائل آج 47 برس کاہوگیا،ہیپی برتھ ڈےٹویو

مواصلاتی رابطےکوجدیداورسہل بنانےوالی سائنسی ایجادموبائل فون آج47برس کاہوگیا۔3اپریل 1973کوپہلاموبائل ایجادکرنےوالےموبائل کمپنی کےسائنسدان نےاس موبائل سےاپنی اہلیہ …