جمعہ , 19 اپریل 2024

کورونا وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں سعودی عرب میں

کورونا وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں سعودی عرب میں ہوئیں۔مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 244 متاثر ہوچکے ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے 18 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی سعودی عرب میں چین کے بعد کورونا وائرس سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

ادھر بحرین ، متحدہ عرب امارات ، عمان اور کویت میں بھی کورونا وائرس کے متعدد کیس سامنے آچکے ہیں جس کے بعد طبی الرٹ جاری کردیا گيا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت سے عرب ممالک کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی صحیح تعداد بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔عرب ممالک کی طرح یورپی اور کئی دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کے کیسزسامنے آئےہیں اور جنوبی کوریا میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اٹلی بھی متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

کورونا وائرس اس وقت امریکہ ، برطانیہ، اسٹریلیا، تھائیلنڈ ، جنوبی کوریا ، جاپان، کینڈا ، فرانس ، ایران ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین ، اٹلی سمیت چین کے تیس شہروں اور دنیا کے تیس سے زائد ممالک میں سرایت کر چکا ہے ۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا بھر میں اسّی ہزار سے زیادہ افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے ستائیس ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ستائیس سو سے زیادہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس ایران کے عالمی کردار کا معترف ہے، سرگئی ریابکوف

ماسکو:روس کے نائب وزیر خارجہ نے شنگھائی اور برکس جیسی بین الاقوامی تنظیموں میں ایران …