بدھ , 24 اپریل 2024

مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک فوت

مصر کے معزول صدر حسنی مبارک کا اکانوے سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہےمصر کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک بریکنگ نیوز میں مصرکے معزول صدر حسنی مبارک کی موت کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔حسنی مبارک کی موت کی خبریں ایسے عالم میں سامنے آئی ہیں کہ ان کے گھر والوں نے اب تک اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اس کی تصدیق یا تکذیب کے سلسلے میں کسی طرح کا بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مصر کے معزول ڈکٹیٹر کی موت کے بارے میں ان کے بیٹے علاء مبارک نے بھی اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنے والد کی صحت سے متعلق خبریں دیتے رہے ہیں۔ علاء مبارک نے دو دن پہلے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ان کے والد آئی سی یو میں ہیں ۔حسنی مبارک کے فیملی وکیل فرید الدیب نے گذشتہ روز کہا تھا کہ ایک آپریشن کے بعد حسنی مبارک کی جسمانی حالت نہایت نازک ہوگئی ہے ۔  مصر کے عوام نے پچیس جنوری دو ہزارگیارہ کو حسنی مبارک کی تیس سالہ آمرانہ حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

یہودی خاخام نے نیتن یاہو کو کافر قرار دے دیا

یروشلم:ایک یہودی خاخام نے ایک ٹی وی پروگرام میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو …