جمعرات , 18 اپریل 2024

جہاد اسلامی کی صیہونیوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید

شام میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندہ دفتر نے غاصبوں کے قبضے سے فلسطین کی مکمل آزادی تک اسرائیلی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے-شام میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے اسماعیل السنداوی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی کوشش ہے کہ استقامتی قوتوں پر حملہ کر کے شام کو تحریک جہاد اسلامی اور دیگر استقامتی گروہوں کو باہر نکالنے پر مجبور کردے جبکہ دمشق ، فلسطینی استقامت کا حامی و پشتپناہ ہے ۔

السنداوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جہاد اسلامی فلسطین غاصبانہ قبضے اور امریکی و صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کے خلاف ڈٹی رہے گی کہا کہ سرایا القدس ، صیہونیوں کے حالیہ حملے کا جواب دے گا۔تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کر کے جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو القدس بریگیڈ کے سلیم احمد سلیم اور زیاد احمد منصور کو شہید کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جنگ بندی کے باوجود مزاحمت کا ہاتھ ٹریگر پر ہے، فلسطینی مزاحمتی رہنما

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی اسلامی جہاد کے ایک رہنما نے صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی گروہوں …