جمعہ , 19 اپریل 2024

کورونا وائرس سے مقابلے کیلئے علاقائی تعاون کی ضرورت ہے : جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کرونا وائرس سے مقابلے کیلئے علاقائی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف منگل کی رات  اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ  دوسرے وائرس من حملہ دہشتگردی کی طرح کورونا وائرس  کا مقابلہ کرنے کیلئے کوئی سرحد نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قوم، نسل اور مذہب کے درمیان فرق ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اس جیسے بیماریوں کی روک تھام کے لئےمشترکہ مرکز قائم کرنے اور زیادہ سے زیادہ علاقائی تعاون کی امید رکھتا ہے ک اور یہ وء چیز ہے جس کو اب تک نظرانداز کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے نائب سربراہ ایڈمرل سیاری نے تہران میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی فوج کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے وزارت صحت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ۔ اس درمیان وزیردفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے روزانہ بیس ہزار ٹن اینٹی انفیکشن سیال مادہ تیار کیا جا رہا ہے –

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس میں اب تک پندرہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور پچانوے افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک دنیا میں 80 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 700 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …