منگل , 23 اپریل 2024

ایرانی دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ تہران شمال ایکسپرس وے کی تعمیر پر پابندیوں کا ذرہ برابر بھی اثر نہیں ہواصدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو تہران اور شمال ایکسپرس وے کے پہلے فیز کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ اس نئی ایکسپرس وے سے تہران اور ایران کے شمالی علاقے کے مسافروں کے ڈھائی گھنٹے بچ جائیں گے اور ایندھن میں بھی کافی بچت ہوگی ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے رواں ایرانی سال میں قدرتی آفات منجملہ سیلاب اور زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حادثات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے تمام مشکلات کے باوجود ہر جگہ پوری بہادری کے ساتھ میدان میں آئے ہیں اور امریکا کی ظالمانہ پابندیوں اور مشکلات کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے ۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام دشمن کے مقابلے میں کبھی بھی التماس نہیں کریں گے اور ظالمانہ پابندیوں سے ہونے والی مشکلات کو تحمل کرنے کے بعد بھی وہ دشمن کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے – صدر روحانی نے ایران کے بعض شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ حکومتی عہدیداروں کے ساتھ تعاون کرکے اس وائرس سے پیدا ہونے والی مشکلات پر غلبہ پانے کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …