جمعہ , 19 اپریل 2024

کورونا وائرس؛ گلگت بلتستان میں حفاظتی انتظامات کا آغاز

حکومت نے چین کے ملحقہ سرحدی علاقہ گلگت بلتستان میں کروناوائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا آغاز کردیا ہے۔تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات شروع کردیے گئے۔مقامی  ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری صحت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی نے گلگت اور اسکردو میں مختلف سرکاری اسپتالوں اور مراکز صحت کا دورہ بھی کیا۔

گلگت میں2، بلتستان میں 2اسپتال میں خصوصی وارڈز قائم کردیئے گئے، حفاظتی اقدامات ہمسایہ ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ کے باعث کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں سی پیک منصوبے اور شاہراہ قرارقرم پرچینی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کام کررہی ہے۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ انٹری پوائنٹس پرعالمی ہیلتھ ریگولیشن پرعمل ہورہا ہے تاحال پاکستان میں کروناوائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان خود کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کی نگرانی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں نہایت مہلک وائرس  کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 698 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …