ہفتہ , 20 اپریل 2024

اٹلی میں کورونا وائرس سے 7 افراد ہلاک

اٹلی میں اب تک کوروناوائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں اب تک کوروناوائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ اٹلی میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے اور اموات کے باعث حکومت کو شدید تشویش ہے جبکہ آسٹریا نے اٹلی میں ٹرین کے داخلے پر پابندی لگا دی ۔ اٹلی کےمحکمہ صحت کے مطابق تقریبا تین صوبے اب تک کرونا وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں جبکہ میلان میں اس وقت تک 272افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اٹلی کے صوبے لومباردیا میں اسکول غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، سماجی محافل اور جلسے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …