ہفتہ , 20 اپریل 2024

جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کو کورونا وائرس کا خطرہ لاحق

امریکہ نے جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرے کے پیش نظرفوجی مشقوں کا سلسلہ کم کردیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرے کے پیش نظرفوجی مشقوں کا سلسلہ کم کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جزیرہ نما کوریا میں امیرکہ کے 28 ہزار 500 فوجی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق چین کے بعد جنوبی کوریا دوسرا ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا میں اس وقت 833 افراد کورونا میں مبتلا ہیں جن میں 13 فوجی بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک فوجی نے جنوبی کوریا کے دائیگو شہر میں امریکی فوجیوں سے ملاقات کی جس کے بعد امریکہ پر خوف طاری ہوگیا ہے اور اس نے جنوبی کوریا کے فوجیوں کے ساتھ مشقوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یہودی خاخام نے نیتن یاہو کو کافر قرار دے دیا

یروشلم:ایک یہودی خاخام نے ایک ٹی وی پروگرام میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو …