جمعہ , 19 اپریل 2024

ہانگ کانگ کا اپنے شہریوں کو رقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان

ہانگ کانگ نے اخراجات کو بڑھانے اور مالی بوجھ کو کم کرنے میں مدد کے لیے مستقل رہائشیوں کو نقد رقم اور ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ہانگ کانگ حکومت نے سالانہ بجٹ کے ایک حصے کے طور پر 18 سال سے زائد عمر کے تقریباً 70 لاکھ افراد کو 10،000 ہانگ کانگ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کئی مہینوں کی پُرتشدد سیاسی بدامنی سے ہانگ کانگ کی معیشت کو دھچکا لگا ہے اور اب معیشت کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے۔

ہانگ کانگ میں کورونا وائرس سے اب تک 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر 81 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ہانگ کانگ کے فنانس سیکریٹری پال چن کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی معیشت کو اس سال بہت بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ مکمل طور پر غور و فکر کے بعد ہم نے 18 سال اور اس سے بڑی عمر کے مستقل شہریوں کے لیے 10 ہزار ہانگ کانگ ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کا مالی بوجھ دور کرے گا اور ساتھ ہی مقامی اخراجات کے لیے حوصلہ مند ثابت ہوگا۔اس کے علاوہ  حکام کی جانب سے رہائشی کرائے کم کرنے، تنخواہ اور جائیداد میں ٹیکس چھوٹ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …