جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان میں‌ کرونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق

کراچی: پاکستان میں‌ کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہوگئی، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرز انے وائرس کی تصدیق کردی، ایک کیس سندھ اور دوسرا قبائلی علاقے سے رپورٹ ہوا۔اے آروائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں‌کرونا وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہوگئے، 22 سالہ یحییٰ‌ جعفری ایران سے جہاز کے ذریعے کراچی پہنچا تھا، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ایک کیس سندھ اور دوسرا قبائلی علاقے سے رپورٹ ہوا ہے اور مریض کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔یحییٰ جعفری کے ساتھ ان کے اہلخانہ بھی تھے، یحییٰ جعفری کو نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں کا اسٹینڈرڈ کلینیکل علاج کیا جارہا ہے، دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں معاملات کنٹرول میں ہیں، تفتان سے واپس آکر کل پریس کانفرنس کروں گا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، مریض کو فوری طور پر آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکریٹری ہیلتھ سے بات ہوئی انہوں نے تصدیق کی ہے، وفاقی حکومت کو ایئرپورٹ پر سرویلنس کی ضرورت ہے، معاملے سے نمٹنے کے لیے جو کٹس چاہیے ہوتی ہیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر مبین

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے اہلخانہ کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مبین کا کہنا ہے کہ اطلاع ہے کہ کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آیا ہے لیکن ٹیسٹ سے قبل یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا، ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔ڈاکٹر مبین کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جاتی ہے، ایران میں کرونا وائرس کی خبروں کو چھپایا جارہا ہے، کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے لیے بیس ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ وائرس کووِڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 715 تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چین کے اندر مزید 52 افراد وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئادھر اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد11 ہو گئی ہے، الجزائر میں بھی وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے، متاثرہ شخص اٹلی کا باشندہ ہے، حال ہی میں الجزائر پہنچا تھا۔سوئٹرزلینڈ میں بھی پہلے کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، وائرس کے خدشے کے پیش نظر سان فرانسسکو میں میئر نے ایمرجنسی نافذ کر دی، کینیڈا نے چین کے لیے پروازوں پر پابندی میں توسیع کر دی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …