ہفتہ , 6 مارچ 2021

مشرق وسطی میں عیسائیت کو دولت اسلامیہ سے خطرہ

کینٹربری کے آرچ بشپ اپنے کرسمس کے خطاب میں خبردار کیا ہے کہ عیسائیت مشرق وسطی میں پروان چڑھی تھی لیکن آج عیسائیت کو اسی خطے میں خاتمے کے خطرے کا سامنا ہے۔
قابل احترام پادری جسٹن ویلبی نے کہا کہ خود کو دولت اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم خوف، تشدد، نفرت اور مستقل ظلم کو بھڑکا رہی ہے۔انھوں نے دولت اسلامیہ کو آج کا ہیرودیس قرار دیتے ہوئے یسوع مسیح کی پیدائش کے دور کے بادشاہ کا حوالہ ہے۔ آرچ بشپ کینٹربری گرجا گھر میں خطاب کیا۔آرچ بشپ نے کہا :ہمیں یقین ہے کہ ان کے آخری دن چل رہے ہیں، طاقت کا استعمال اور ناقابل بیان ظلم و ستم کرنے والوں (دولت اسلامیہ) کو تمام مخالفین سے لڑنا ہوگا۔ زبردست جنگ سے اِس بات کا یقین ہو رہا ہے کہ یہ ضرور ان کا آخری وقت ہے۔انھیں اختلاف سے نفرت ہے، چاہے وہ دوسری سوچ رکھنے والے مسلمان، یزیدی اور عیسائی ہی کیوں نہ ہو، اور ان کی وجہ سے اسی خطے سے عیسائیوں کو خاتمے کا سامنا ہے، جہاں سے عیسائی مذہب کا آغاز ہوا تھا۔دنیا بھر کے ساڑھے آٹھ کروڑ لوگوں کے مذہبی پیشوا آرچ بشپ یہ بھی کہا کہ جو لوگ دولت اسلامیہ کے ظلم و ستم اور سفاکیت کے وحشیانہ عمل کا نشانہ بنے یا بن رہے ہیں، خدا کا فیصلہ اچھی خبر کی طرح آئے گا، کیونکہ انھوں نے انصاف کا وعدہ کیا ہے۔اس کے علاوہ ویسٹ منسٹر کے آرچ بشپ اور برطانیہ اور ویلز میں رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ کارڈینل ونسنٹ نکولس نے مذہبی تہوار کو استعمال کرتے ہوئے رات کو جمع ہونے والوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ زندگی خدا پر ایمان سے ہی بنتی ہے، یہاں بہیمانہ تشدد کے لیے بالکل کوئی جگہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا: معصوموں کے خلاف تشدد کو روکنا ہوگا اور رحم کو فروغ دینا ہوگا۔ اگر ہم یہ بات سیکھ لیں تو یہ دنیا اور ہمارے گھرانے مزید خوبصورت جگہیں بن جائیں۔ اس کے بعد میں اور آپ نہتے ہو کر نیکیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ آرچ بشپ کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں جن عیسائیوں کو زبردستی ان کے گھروں سے بے دخل کیا گیا ہے، انھیں کرسمس کی کہانی سے کچھ سکون ملے گا۔انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں جن عیسائیوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے، جنھوں نے اپنے گھر والوں کو قتل ہوتے ہوئے دیکھا، جو اپنے مصیبت زدہ رشتہ داروں سے واقف ہیں، انھیں اِس شاندار موقعے سے کچھ سکون ملے گا اور اِس علم سے بھی کہ ان کی حالت زار کے بارے میں دنیا بھر میں بات کی جا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …