جمعرات , 18 اپریل 2024

تیونس کی نئی حکومت نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

تیونس میں انتخابات کو 4 ماہ سے زائد عرصے سے جاری سیاسی کشدگی کے بعد نئی حکومت نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے صدر نے کائس سعید نے جنوری کے آخر میں سابق وزیر خزانہ ایلیس فخفخ کو وزیراعظم نامزد کیا اور انہیں نئی کابینہ تشکیل دینے کا حکم دیا جس پر گزشتہ روز قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ اور بحث ہوئی جو 14 گھنٹے تک جاری رہی، جس کے بعد 217 ارکان پر مشتمل قانون ساز اسمبلی کی ووٹنگ میں فخفخ نے 77 کے مقابلے میں 129 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ اسلامی جماعت ایناہدا نے نئی کابینہ کی حمایت کی ہے۔ فخفخ تیونس کے آٹھویں وزیراعظم ہوں گے جبکہ نئی حکومت عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض کے لیے دوبارہ بات چیت کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …