ہفتہ , 20 اپریل 2024

سگریٹ نوشی کرنے والوں کو بھی کورونا وائرس متاثر کر سکتا ہے: ماہرین

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ  جو افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں کورونا وائرس انھیں  بھی متاثر کر سکتا ہے۔کراچی کے ایک نجی اسپتال کے ماہر انفیکشن کا کہنا ہے کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کورونا وائرس سے اچھی صحت والے  شخص کو کچھ نہیں ہوتا، جن کے پھیپھڑے کمزور ہوں یا قوت مدافعت کم ہو تو وائرس اس کو زیادہ متاثر کرتا ہے، جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں کورونا وائس انھیں بھی متاثر کر سکتا ہے۔ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا کہ صحت مند افراد کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے لیکن حفاظتی تدابیر کے طور پر پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …