جمعرات , 25 اپریل 2024

بھارت مت جائو، امریکہ سمیت کئی ممالک نے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا

دہلی :امریکہ ، فرانس اور روس نے بھارت کے دار الحکومت میں تشدد کے بعد اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیاہے۔نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے اپنے سکیورٹی ایڈوائزری میں بھارت میں موجود امریکی شہریوں سے کو ہدایت دی کہ وہ شمال مشرقی دہلی میں پرتشدد مظاہروں سے احتیاط برتیں اور جہاں بھی مظاہرے ہورہے ہیں ان تمام علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ القمرآن لائن کے مطابق دہلی میں مظاہرے اس وقت شروع ہوگئے جب مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون نافذ کیا۔ امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ تمام تر تفصیلات جاننے کے لیے مقامی میڈیا سے رابطہ کریں تاکہ کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔امریکہ کے بعد فرانس اور روس نے بھی دہلی میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ایسی ہی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …