جمعرات , 25 اپریل 2024

کرونا وائرس؛ کراچی والے عوام کنٹرول روم کے ان فون نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں 02199206565 ،02199203443

کراچی میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد عوامی آگہی اور معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کمشنرکراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمشنر کے آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔ترجمان کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ عوام کنٹرول روم کے فون نمبر 02199206565 ،02199203443 پر رابطہ کر سکتے ہیں اور وائرس سے متعلق تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز بنادیے گئے ہیں اور کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں۔انتظامات سے متعلق صوبائی وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ خوف وہراس پیدا کرنےاورگھبرانےکی ضرورت نہیں، سندھ حکومت مکمل طور پر تیار ہے اور سب کا تعاون چاہیے لیکن احتیاطی تدابیر کی بھی ضرورت ہے۔ماسک سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کافی تعداد میں ماسک موجود ہیں اور مزید ماسک کےلیے آرڈر دے دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز سامنے آئے جن کی تصدیق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی۔کورونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں تشخیص کیا گیا جب کہ دوسرے مریض کا تعلق اسلام آباد سے ہےتصدیق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہرہے۔انہوں نے کہا کہ طبی قوانین کے مطابق کسی بھی مریض کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی جاتیں ہیں شہری محتاط رہیں اور خوف وہراس پھیلانے والوں سے ہوشیار رہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں دو کیسز کی تصدیق کے بعد ذرائع ابلاغ نے واویلا مچا کر پوری قوم کو پریشان کیا ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …