ہفتہ , 20 اپریل 2024

کورونا وائرس: پاکستان اور ایران کے مابین براہ راست پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ایران کے ساتھ رات 12 بجے سے براہ راست پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار کھوکھر کی جانب سے بتایا گیا کہ 27 اور 28 فروری کی درمیانی شب یعنی رات 12 بجے سے ایران سے براہ راست پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بذریعہ سڑک اور ریل نقل و حرکت پہلے ہی رواں ہفتے کے اوائل میں معطل کردی گئی تھی۔پاکستان سے عمرہ اور سیاحت کے لیے سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد بھی عارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے اب پاکستانی شہری سعودی عرب کا سفر نہیں کرسکیں گے۔ایران میں موجود پاکستانی زائرین سخت پریشان ہیں اور ان کا حکومت پاکستان نے مطالبہ ہے کہ انہیں کسی طریقے کے ملک پہنچانے کے انتظامات کئے جائیں۔

حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ عمرہ زائرین اور سیاحت کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم جو لوگ اقامہ رکھتے ہیں یا سعودی شہری ہیں ان کے لیے پروازیں جاری رہیں گی۔ڈان نیوز نے خبر دی ہے کہ مذکورہ فیصلہ سعودی عرب کی حکومت کے اس فیصلے کا کیا گیا جس میں انہوں نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے اس سے متاثرہ ممالک کے لوگوں کے لیے عمرہ اور سیاحت کے لیے داخلے پر پابندی لگادی تھی۔علاوہ ازیں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بھی ان اقدامات سے متعلق ٹوئٹ کی اور کہا کہ اگرچہ قومی ایئرلائن اپنا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رکھے گا لیکن عمرہ یا سیاحت کا ویزہ رکھنے والوں کو سعودی عرب کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ ‘پی آئی اے سعودی حکومت کی دی گئی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرے گا’۔قبل ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمان سے آنے والی پروازوں کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر اتارا گیا اور مسافروں کے امیگریشن اور ایئرپورٹ سے باہر جانے سے قبل انہیں وائرس سے چیک کیا گیا۔سی اے اے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ رن وے پر مسافروں کو چیک کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …