جمعہ , 10 اپریل 2020

گاندھی کو ہندو دہشت گرد تنظیم ” آر ایس ایس ” نے ہلاک کیا تھا

پاکستان کے صدرڈاکٹر عارف علوی دہلی میں مسلمانوں پر آر ایس ایس کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاندھی کو ہندو دہشت گرد تنظیم ” آر ایس ایس ” نے ہلاک کیا تھا۔مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدرڈاکٹر عارف علوی دہلی میں مسلمانوں پر آر ایس ایس کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاندھی کو ہندو دہشت گرد تنظیم ” آر ایس ایس ” نے ہلاک کیا تھا۔ صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان انڈیا کو تباہ نہیں کرے گا، انڈیا خود اپنے آپ کو تباہ کرے گا، بہت دکھ ہوتا ہے دیکھ کر جو کچھ ہندوستان میں ہورہا ہے، جب بھی لوگوں کو پولرائز کیا جاتا ہے،تو اس کا اثر نسلوں میں باقی رہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت پر حکمراں جماعت آر ایس ایس کا سیاسی ونگ ہے اور آر ایس ایس وہ دہشت گرد تنظیم ہے جس نے مہاتما گاندھی کو بہیمانہ طور پر قتل کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آر ایس ایس کے لوگ آج بھی گاندھی کی تصویروں پر گولیا چلاتے نظر آتے ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی نے بھارتی آئین کو توڑنے اور بھارت کو تقسیم کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

قبیلۂ آل سعود کرونا وائرس سے بُری طرح متاثر

کورونا وائرس بڑے پیمانے پر آل سعود کے شاہی خاندان میں سرایت کر گیا ہے۔ارنا …