جمعہ , 19 اپریل 2024

کورونا وائرس پر ایران سے رابطے میں ہیں، امریکا، بھارت دفاعی ڈیل پر تشویش ہے : دفتر خارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا طالبان معاہدے میں وزیر خارجہ شاہ محمود پاکستان کی نمائندگی کریں گے، پاکستان کو امریکا بھارت دفاعی ڈیل پر تشویش ہےترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار میڈیا بریفننگ کے دوران کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں متحرک ہیں، اس معاملے پر ایران کی حکومت سے رابطے ہیں، چین نے بھی مسئلے سے نمٹنے کیلئے بہتر اقدامات کئے۔دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں، کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری آگاہ ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکا بھارت دفاعی ڈیل پر تشویش ہے، جس سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہو گا۔ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت سمیت کسی کو پاکستانی افواج اور عوام کی تیاری پر شک نہیں ہونا چاہئے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔افغان امن سے متعلق بات کرتے ہوئے عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان معاہدے میں وزیر خارجہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے، پاکستان بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے متاثر رہا ہے، کلبھوشن یادیو ریاستی دہشت گردی کی مثال ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …