ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کمیٹیز اور ایران کے تعاون کا جائزہ

تہران: نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عدالتی اور بین الاقوامی امور نے ویانا میں عالمی ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کمیٹیز کے سربراہ سے ایک ملاقات میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ان کیجانب سے ایران کو طبی سہولیات بھیجنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔اس ملاقات میں دونوں فریقین کے درمیان ایران کو کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے کٹس اور ساتھ ہی طبی مراکز کے عملے سمیت ڈاکٹروں اور نرسوں کی حفاظت کیلئے ضروریات سہولیات بھیجنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران نے انسان دوستانہ مسائل کو سیاسی رنگ دینے سے بدستور دور رہنے کا رویہ اختیار کیا ہے حالانکہ کہ امریکہ اس حوالے سے سیاسی فائڈہ اٹھانا چاہتا ہے اور حتی کہ اسی سلسلے میں افواہیں بھی پھیل رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ ایک عالمی مسئلے میں تبدیل ہونے جارہا ہے لہذا اس کی روک تھام کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …