ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کی 3 بڑی کار فیکٹریز میں 793 ہزار سے زائد کاروں کی تیاری

 تہران: اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے گزشتہ 11 مہینوں کے دوران ملک کی تین بڑی کار فیکٹریز میں 793 ہزار 924 کاروں کو تیار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران کی تین بڑی کار فیکٹریز "سایپا”، "پارس” اور "ایران” نے اسی عرصے کے دوران 793 ہزار 924 کاروں کو تیار کیا ہے۔ایران کار فیکٹری میں اسی عرصے کے دوران 357 ہزار 859 مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کو تیار کیا کیا ہے۔اس کے علاوہ سایپا کار فیکٹری میں بھی رواں سال کے  گزشتہ 11 مہینوں کے دوران 339 ہزار 683 مختلف قسم کی گاڑیوں کی تیاری کی گئی ہے۔پارس کار فیکٹری میں بھی اسی عرصے کے دوران 96 ہزار 382 مختلف ماڈلز کے کاروں کو تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …