جمعرات , 25 اپریل 2024

50 ممالک میں کورونا وائرس کے 32 ہزار مریض صحت یاب

پاکستان میں 26 فروری کی شب کو کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد لوگ دھڑا دھڑ انٹرنیٹ پر مذکورہ وائرس سے بچاؤ کی تدبیریں تلاش کرنے لگ گئے ہیں۔پاکستان سے قبل مذکورہ وائرس گزشتہ 3 ماہ سے دنیا بھر میں موضوع بحث بنا ہوا تھا اور ہر گزرتے دن کسی نہ کسی ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہو رہی تھی۔صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دنیا کے تقریباً 20 ممالک نے اپنے ہاں پہلے کورونا وائرس کیس کی تصدیق کی جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔پاکستان کے پڑوسی ممالک ایران، افغانستان اور بھارت میں پہلے ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہو چکی تھی۔تحریر جاری ہے‎

دسمبر 2019 سے لے کر 27 فروری 2020 کی سہ پہر تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 2 ہزار 804 انسان ہلاک ہوچکے تھے جن میں سب سے افراد چین میں ہلاک ہوئے، 22 اموات کے ساتھ ایران دوسرے اور 13 ہلاکتوں کے ساتھ جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہے۔کورونا وائرس کے تیزی سے دنیا بھر میں پھیلنے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے اور ہر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ مذکورہ وائرس سے جان چھڑانا ممکن نہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔کورونا وائرس پر نظر رکھنے کے لیے عالمی ادارہ صحت اور امریکی صحت کے اداروں کے تعاون سے بنائے گئے آن لائن میپ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ظاہر ہونے سے لے کر اب تک کورونا وائرس کے 32 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔جی ہاں، عالمی ادارہ صحت اور امریکی صحت سے متعلق اداروں کے تعاون سے چلنے والے آن لائن میپ سینٹر فار سسٹمز سائنس اینڈ انجنیئرنگ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے متاثرہ 32 ہزار 898 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سب سے زیادہ افراد چین میں صحت یاب ہوئے، تاہم ایران میں بھی اب تک 49 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ایران کے علاوہ سنگاپور، تھائی لینڈ، جاپان، ویتنام، جرمنی، برطانیہ، امریکا، بھارت، اٹلی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، روس اور بیلجیم سمیت تقریبا دنیا کے ہر ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے بعد صحت یاب ہونے سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ اگر مریض بروقت علاج کے لیے معالجوں سے رابطہ کرے تو کچھ ہی دن کے علاج کے بعد وہ وائرس سے جان چھڑانے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔پاکستان میں تصدیق کیے گئے کورونا وائرس کے 2 مریضوں کے حوالے سے بھی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔’وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے 26 فروری کی شب کو بتایا تھا کہ پاکستان میں رپورٹ ہونے والے ‘دونوں کیسز کا کلینیکل اسٹینڈرڈ پروٹوکولز کے مطابق خیال رکھا جارہا ہے اور دونوں افراد کی حالت مستحکم ہے۔’انہوں نے کہا تھا کہ ‘حالات کنٹرول میں ہیں اور گھبرانے کی ضرورت نہیں۔’

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …