ہفتہ , 20 اپریل 2024

یو اے ای: محکمہ صحت نے مزید 6 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی

دبئی: متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت نے ملک میں مزید 6 افراد میں کروناوائرس کی تصدیق کردی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت یو اے ای نے کہا ہے کہ متاثرہ مریضوں نے ایران کا دورہ بھی کیا تھا، مریضوں میں 4ایرانی باشندے، ایک بحرینی اور ایک چینی شہری ہے۔متحدہ عرب امارات میں کروناوائرس کیسز کی تعداد 19 ہوگئی۔کرونا وائرس نے پوری دنیا میں دہشت پھیلا رکھی ہے، اماراتی وزارت صحت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے تمام اسپتالوں میں کرونا وائر س کے متاثرین کا مفت علاج کا اعلان کیا گیا ہے۔کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا بڑا اعلانمفت علاج کی یہ سہولت اُن تمام مریضوں کو میسر ہوگی ، جن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہو ، یا اس موذی مرض میں مبتلا ہونے کا شُبہ ہو، مشتبہ مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت ہوں گے۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم شہریوں نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی ماسک کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ کرونا وائرس کے حوالے سے ہوائی اڈوں پر بھی سکریننگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …