بدھ , 24 اپریل 2024

18 فٹ لمبے اژدھے کے پیٹ سے تولیہ نکال لیا گیا

18 فٹ لمبا اژدھا بھوک  کی وجہ سے تولیہ نگل گیا، جسے ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے نکال لیا۔خاتون کے مطابق اُن کے اژدھے کا پیٹ چند دنوں سے غیر معمولی نظر آرہا تھا اور وہ پہلے سے زیادہ سست بھی ہورہا تھا۔اژدھے کی طبیعت دیکھتے ہوئے خاتون اُسے جانوروں کے اسپتال لے کر گئیں جہاں ڈاکٹرز نے اُس کے ٹیسٹ کیے۔ڈاکٹرز کو رپورٹ آنے پر معلوم ہوا کہ اژدھے کے پیٹ کے اندر کپڑا موجود تھے جس کے بعد ٹیم نے اُس کے منہ کے ذریعے کیمرہ پیٹ میں داخل کر کے کپڑے کا جائزہ لیا۔

کیمرے کی مدد سے ماہرین نے دیکھا کہ اژدھے کے پیٹ میں بڑا تولیہ موجود تھا۔ ڈاکٹرز نے خاتون کو فوری طور پر سرجری کا مشورہ دیا جس پر وہ راضی ہوگئیں۔ڈاکٹرز نے آپریشن کی ویڈیو بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرین نے کس طرح اُس کے پیٹ میں موجود تولیہ باہر نکالا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے لیے بہت ہی منفرد کیس تھا کیونکہ ایسا پہلی بار ہوا کہ کوئی اژدھا تولیہ نگل گیا، عام طور پر بھوک کی حالت میں رینگنے والے جانور اپنی خوراک کے علاوہ سبزی وغیرہ پر بھی گزارا کرلیتے ہیں‘۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …