جمعرات , 9 اپریل 2020

جاپان میں کورونا وائرس کے باعث ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند

جاپان میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کی بنا پر ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کی بنا پر ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شنزو ایبے نے کابینہ کو بتایا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، آئندہ ہفتے اس سلسلے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہے۔ اس لیے اپریل کے آغاز تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھیں جائیں۔ جاپان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 700 متاثرہ مسافروں کے ساتھ ڈائمنڈ پرنسز کروز شپ بھی اس کے ساحل پر کھڑا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

آئی ام اف اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، امریکی بے رحمی تاریخ میں محفوظ رہے گی: صدر ایران

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے عالمی مالیاتی فنڈ آئی ام اف سے اپنے فرائض …