جمعرات , 25 اپریل 2024

کرونا وائرس کی روک تھام؛ چین کی پہلی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران میں تعنیات چینی سفیر نے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے چین کی پہلی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ مزید امدادی کھیپ کو بھی جلدی سے بھیجا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار "چانگ ہوا” نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا اور ساتھ ہی ایرانی عوام اور حکومت کو مضبوط ہونے کا حوصلہ افزائی کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چینی سفیر نے بدھ کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ  چینی حکومت نے کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے 5 ہزار کیٹس کو ایران کا عطیہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرونا وائرس کی جلد از جلد روک تھام کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔چانک ہوا نے گزشتہ روز بھی ٹوئٹر میں ایک ویڈیو وائرل کی تھی جس میں کہا تھا کہ انہوں نے ایران میں تعینات چینی سفارتخانے کیجانب سے 250 ہزار ماسک کو ایرانی قوم کا عطیہ کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک 75 ہزار چینی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 701 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔ایرانی محکمہ صحت کے مطابق بھی اب تک ملک کے اندر کرونا وائرس کا شکار 26 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …